اہم خبریں

مون سون کا آغاز ہونے کا امکان، موسم کی اہم اپڈیٹ

مون سون کا آغاز ہونے کا امکان، موسم کی اہم اپڈیٹ

کراچی (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کر دی ہے، تاہم سندھ میں فوری طور پر بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مون سون کا پہلا سلسلہ شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جہاں یکم جولائی سے بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں فی الحال مون سون کے آغاز کے آثار نہیں ہیں اور صوبے میں کم از کم 5 جولائی تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ترجمان کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا کم دباؤ بعد ازاں کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سبب بن سکتا ہے، تاہم رواں برس سندھ اور کراچی میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

انجم نذیر نے مزید بتایا کہ بھارت میں بھی جون کے دوران معمول کے مقابلے میں 43 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے اثرات خطے کے مون سون سسٹم پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر انتخابات پر اپڈیٹ، امیدواروں سےمتعلق اہم پیش رفت

متعلقہ خبریں