اہم خبریں

فیصل آباد ، بسنت ،پتنگ بازی کیلئے منچلے تیار، پولیس بھی متحرک، 7 ہزار اہلکار میدان میں آگئے

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں بسنت ،پتنگ بازی کےلیے منچلے تیار،روکنے کے لیے پولیس بھی متحرک ہو گئی ،7 ہزار اہلکار میدان میں اتار دیے گئے ہیں، گلی محلوں میں پتنگ بازی سے باز رہنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں، کئی روز سے پتنگ بازی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 250 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے اس کو روکنے کے لیے والدین ہمارا ساتھ دیں تو قیمتی جانیں محفوظ رہ سکتی ہیں،پتنگ بازی جرم ہے جو پکڑا گیا اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں