اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق بڑی اپڈیٹ، حکومت کا نیا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات پر اپڈیٹ، حکومت کا نیا فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ قیمتیں آئندہ جائزے تک برقرار رہیں گی، جبکہ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان حکومت کی جانب سے مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں، جانیے تازہ اپڈیٹ

متعلقہ خبریں