اہم خبریں

امریکا معاہدہ، ایرانی ریال خریدنے والوں کیلئے بڑی پیشگوئی

امریکا معاہدہ،ایرانی ریال خریدنے والوں کیلئے بڑی پیشگوئی

کراچی (اے بی این نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد ایرانی ریال کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھ گئی ہے۔

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ اگر ایران پر عائد معاشی پابندیاں ختم ہو جاتی ہیں تو ایرانی ریال کی قدر میں مزید نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم اگر معاہدہ ناکام ہوا یا دوبارہ کشیدگی پیدا ہوئی تو ریال کی قیمت دوبارہ گرنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

انہوں نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایرانی ریال میں صرف مختصر مدت اور محدود سرمایہ کاری کریں۔ ان کے مطابق ریال کی قیمت بڑھنے پر بروقت فروخت کرنا زیادہ بہتر حکمت عملی ہوگی، جبکہ زیادہ سرمایہ لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی بحال ہو سکتا ہے، جس سے پاکستان کے توانائی کے شعبے اور تجارت کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، ایکواڈور نے جرمنی کو شکست دے دی

متعلقہ خبریں