اہم خبریں

یو اے ای نے ویزا آن ارائیول کا اعلان کر دیا، جانیے مکمل تفصیلات

یو اے ای نے ویزا آن ارائیول کا اعلان کر دیا، جانیے مکمل تفصیلات

دبئی (اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات نے فلپائنی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 25 جون 2026 سے ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق اہل فلپائنی پاسپورٹ ہولڈرز یو اے ای پہنچنے پر ویزا حاصل کر سکیں گے، بشرطیکہ ان کے پاس امریکا، یورپی یونین، آسٹریلیا، جاپان، سنگاپور، جنوبی کوریا، کینیڈا یا نیوزی لینڈ کا کارآمد ویزا، رہائشی اجازت نامہ یا گرین کارڈ موجود ہو۔

نئے نظام کے تحت مسافر 100 درہم فیس کے عوض 14 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، جس میں ایک بار مزید 14 روز کی توسیع کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ 250 درہم میں 60 روزہ ویزا بھی حاصل کیا جا سکے گا، تاہم اس میں توسیع کی اجازت نہیں ہوگی۔

فلپائن کے محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:دبئی جانے والوں کیلئے اہم پیش رفت، جانیے مکمل تفصیلات

متعلقہ خبریں