اہم خبریں

بلاول بھٹو کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا اعلان

بلاول بھٹو کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے گا تاکہ پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستانی عوام پر معاشی بوجھ بڑھا، تاہم امن کے قیام سے اس بوجھ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن بعض وفاقی وزرا کے بیانات حکومت کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے کابینہ کو مؤثر انداز میں کنٹرول کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کشمیر سے متعلق ایک وفاقی وزیر کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے متنازع بیانات آگ بجھانے کے بجائے مزید اشتعال پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے سیاسی معاملات کے حل کے لیے مولانا فضل الرحمان کو کردار دینے کی تجویز بھی پیش کی۔
مزید پڑھیں‌:شاداب خان کا نیا کرکٹ معاہدہ،لنکا شائر سے کھیلنے کا اعلان

متعلقہ خبریں