اہم خبریں

پنجاب حکومت کا کریک ڈاؤن، ہر ٹرانزیکشن پر نظر رکھنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا کریک ڈاؤن، ہر ٹرانزیکشن پر نظر رکھنے کا فیصلہ

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے میرج ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑی فوڈ چینز کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیکس چوری اور فراڈ روکنے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی، جس کے تحت ہر ٹرانزیکشن کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا۔

اجلاس میں بڑے ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل پیمنٹ کو فروغ دینے اور جعلی رسیدیں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

حکام کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے ٹیکس وصولی کا نظام مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

متعلقہ خبریں