اہم خبریں

پاسپورٹ کے خواہشمند افراد کیلئے اہم اعلان، جانیے مکمل تفصیلات

پاسپورٹ کے خواہشمند افراد کیلئے اہم اعلان، جانیے مکمل تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ سروسز میں بڑی اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے یکم جولائی 2026 سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام فیسیں اب کیو آر کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق جلد ایک موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی گھر بیٹھے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ پاسپورٹ کورئیر کے ذریعے گھر تک پہنچایا جائے گا۔

حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ روایتی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس کو مرحلہ وار ختم کر کے صرف جدید ای پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو اہم مشورہ،بڑی پیش رفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں