اسلام آباد (اے بی این نیوز) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے شہباز شریف کو ملک کا طاقتور وزیراعظم بننے کا راستہ دکھا دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ آپ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں اور پاکستان کے طاقتور ترین وزیراعظم بنیں، ہم آپ کی مکمل حمایت اور پشت پناہی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مطلب بلوچستان، خیبرپختونخوا سمیت ہر خطہ ہے، شہباز شریف آپ ایک وفد آزاد کشمیر بھیجیں کہ جا کر بات کریں۔
محمود خان اچکزئی کی تقریر سرکاری ٹی وی پر لائیو نہیں دکھائی گئی اور تقریر شروع ہوتے ہی ویب اسٹریمنگ بھی بند کر دی گئی۔
مزید پڑھیں:یو اے ای سے بڑی خبر سامنے آگئی، جانیے اہم اعلان















