گلگت (اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے نامزد کر دیا۔
واضح رہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پہلی بار گلگت ریجن سے کسی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات میں پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی تھی۔
مزید پڑھیں:تاجر ہوشیار،بازاروں اور شاپنگ مالز کے حوالے سے نیا حکومتی اعلان















