اہم خبریں

تاجر ہوشیار، بازاروں اور شاپنگ مالز کے حوالے سے نیا حکومتی اعلان

تاجر ہوشیار،بازاروں اور شاپنگ مالز کے حوالے سے نیا حکومتی اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وفاقی حکومت کے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جمعہ کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے جبکہ سرکاری پٹرول کی مکمل سہولت بحال کر دی گئی ہے اور 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند کرنے کا اقدام بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 3 اور 10 جون سے لاگو مارکیٹوں کی بندش سے متعلق اوقات کار برقرار رہیں گے۔

دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے، شادی ہال اور ایونٹ سینٹرز رات 10 بجے بند ہوں گے۔

ریستوراں، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک وے سے مستثنیٰ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی، ہسپتال، کلینک، لیبارٹریز، بیکریاں، تندور، دودھ کی دکانیں اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں، پیٹرول، سی این جی پمپ، الیکٹرک گاڑیاں، چارجنگ اسٹیشن بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جم، کھیلوں کی سہولیات، آئی ٹی کمپنیاں، کال سینٹرز کو بھی اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 9 مارچ 2026 سے پہلے نافذ کیے گئے کفایت شعاری کے دیگر اقدامات بھی نافذ العمل رہیں گے۔
مزید پڑھیں‌:سونا چاندی مزید سستا، جانیے آج کی تازہ اپڈیٹ

متعلقہ خبریں