اسلام آباد (اے بی این نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کی تجویز کی منظوری دے دی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق اگر یوٹیوب سے ڈالر بینک میں آتے ہیں تو وہاں ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائے گا۔ اس وقت سوشل میڈیا سے ملک کی آمدنی 10 ارب روپے تک ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی آمدنی پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ حکام نے برآمد کنندگان پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی۔
مزید پڑھیں:دبئی سے بڑی خبر، پاکستانی سفارتخانے کا اہم اعلان















