اہم خبریں

معروف بھارتی اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھالیا، انڈسٹری میں کہرام مچ گیا

معروف بھارتی اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھالیا، انڈسٹری میں کہرام مچ گیا

نئی دہلی (اے بی این نیوز) 22 سالہ بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ سانچیتا اوگلے نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام ان کے آبائی گاؤں میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اداکارہ نے اپنے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کیا اور مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کے والد کی شکایت پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سانچیتا اوگلے کئی مشہور ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھی جن میں کم کم بھاگیہ اور واگلے کی دنیا شامل ہیں۔ وہ فلم چھوا اور سائلنس 2 دی نائٹ اول بار شوٹ آؤٹ میں بھی نظر آ چکی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پی سی بی کا سنٹرل کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان،جانیے اہم تفصیلات

متعلقہ خبریں