اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکاو ایران امن معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

وزیراعظم نے معاہدے کیلئے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فریقین نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا، معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر کارروائیاں روکنا شامل ہے۔


وزیراعظم نے کہا ثالثی کاکردارادا کرنے والے ممالک رواں ہفتے متعدد ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں معاہدے پر عملدرآمد سے قبل تکنیکی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعظم نے تنازع کےسفارتی حل پر امریکا اور ایران کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر 15 جون سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں