پشاور (اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس، جو 15 جون بروز پیر کو منعقد ہونا تھا، اب 17 جون بروز بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ بجٹ اجلاس کو مسلسل تیسری بار مقررہ تاریخ سے ایک روز قبل ملتوی کیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس ملتوی کیے جانے کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اراکین اسمبلی کو 17 جون کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

https://www.pakp.gov.pk/wp-content/uploads/2026/06/Session-Adjournment.pdf
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس اس سے قبل بھی دو مرتبہ ملتوی کیا جا چکا ہے، جبکہ تازہ فیصلے کے بعد اجلاس کے بار بار التوا پر سیاسی حلقوں میں مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر،محرم الحرام کے موقع پر 4 تعطیلات کا امکان















