اہم خبریں

How much did oil cost per liter? Latest update revealed

فی لیٹر تیل کتنا مہنگا ہوا؟ تازہ اپڈیٹ سامنے آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 282 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہوگئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی، گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، پیٹرول پر لیوی، ٹیکسز اور مارجنز کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

متعلقہ خبریں