اہم خبریں

بڑی خبر، پیٹرول پر لیوی، ٹیکسز اور مارجنز کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

بڑی خبر، پیٹرول پر لیوی، ٹیکسز اور مارجنز کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

اسلام آباد (رضوان عباسی) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی، مارجنز اور دیگر چارجز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق صارفین سے ایک لیٹر پیٹرول پر 151 روپے 88 پیسے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں۔

اے بی این نیوز کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی سے قبل پیٹرول کی قیمت 221 روپے 90 پیسے فی لیٹر بنتی ہے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کے بعد ایکس ریفائنری قیمت 245 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو جاتی ہے۔ اس کے باوجود صارفین کے لیے پیٹرول کی سرکاری قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر 106 روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔ اسی طرح ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (IFEM) 2 روپے 87 پیسے، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔

پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 49 پیسے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق مختلف لیویز، مارجنز اور ایڈجسٹمنٹس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جس کا براہ راست بوجھ صارفین پر پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ جانیے موسم کی تازہ اپڈیٹ

متعلقہ خبریں