اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے بہت قریب ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدہ طے پانے کی امید ہے، پاکستان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے، اور انہوں نے مذاکرات کے دوران مسلسل عزم اور تعمیری کردار پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی تعاون کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس، مارکو روبیو، سٹیوٹکوف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عباس عراقچی کو بھی پوسٹ میں ٹیگ کیا۔
مزید پڑھیں:ایران امریکا معاہدہ قریب؟ عباس عراقچی نے اہم اشارہ دے دیا















