اہم خبریں

ایران امریکا معاہدہ قریب؟ عباس عراقچی نے اہم اشارہ دے دیا

ایران امریکا معاہدہ قریب؟ عباس عراقچی نے اہم اشارہ دے دیا

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کا امریکا کے ساتھ ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا، اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو معاہدے پر ڈیجیٹل دستخط کیے جائیں گے اور اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جب فیصلہ ہو جائے گا تو عوام کو اس کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، معاہدے کے 14 نکات ہوں گے جب کہ ایران کا جوہری معاملہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق عبوری معاہدہ پہلا قدم ہے، اگر اس پر عمل درآمد نہ ہوا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے منجمد فنڈز جاری کیے جائیں گے جب کہ امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی عبوری معاہدے کا حصہ ہیں۔ ایران آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے محفوظ گزرنے کو یقینی بنائے گا لیکن ہماری تلوار ہمیشہ آبنائے ہرمز پر لٹکتی رہے گی۔

عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ معاہدے میں لبنان سمیت ہر محاذ پر جنگ کا خاتمہ شامل ہے۔ لبنان میں جنگ کے خاتمے کا مطلب اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں سے انخلاء ہے۔
مزید پڑھیں‌:مومنہ اقبال کو ہراساں کرنیوالے ثاقب چدھڑ کیخلاف ایک اور خاتون نے مقدمہ کردیا

متعلقہ خبریں