اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین نےسیکرٹری ریلوے کےاجلاس میں نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا اور سیکرٹری ریلوے کے کل کے لئے سمن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاوقومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا چیئرمین قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیاگیا،کمیٹی نے اسٹیٹ لائف انشورنس حکام کو متاثرہ ملازمین سےملاقات کرکے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کردی،چیئرمین پی اے آر سی نے کمیٹی کو بتایا کہ 262 لوگ ہم نے بحال کردیئے ہیں،سات لوگ رہتے ہیں،ہمارےملازم نے میرے اوپر کیس کردیاہے،کمیٹی نے چیئرمین پی اے آر سی پر ہونے والے کیس سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔