اہم خبریں

تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس ریلیف پر غور،بجٹ میں 50 ارب روپے چھوٹ کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تقریباً 50 ارب روپے تک ٹیکس ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے،انکم ٹیکس سلیب کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کےمطابق ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد آمدن رکھنے والے افراد کو ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے،جبکہ زیادہ آمدن والوں کے لیے بھی ٹیکس شرح میں نرمی کی تجاویز شامل ہیں۔

ذرائع کےمطابق ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد آمدن رکھنے والے افراد کو ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے،جبکہ زیادہ آمدن والوں کےلیےبھی ٹیکس شرح میں نرمی کی تجاویز شامل ہیں،مجوزہ منصوبے کے تحت ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار روپےتک آمدن پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد کمی کی تجویز ہے،جس کے بعد اس سلیب میں ٹیکس شرح 25 فیصدسےکم ہوکر 20 فیصد تک آسکتی ہے،اس سلیب سےتقریباً 4 لاکھ ملازمین مستفید ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کا کہنا ہے کہ ماہانہ 4 لاکھ 67 ہزار روپے تک آمدن پر 29 فیصد ٹیکس لگانے، جبکہ 5 لاکھ 83 ہزار روپے تک آمدن پر 32 فیصد ٹیکس شرح مقررکرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے،جبکہ 5 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن پر زیادہ سے زیادہ 35 فیصد ٹیکس برقرار رکھنےکا امکان ہے،سالانہ 70 لاکھ روپے سے زائد آمدن والوں پر یہی شرح لاگو کرنے کی تجویز ہے،جبکہ سالانہ ایک کروڑ سے زائد کمانے والوں پر عائد سرچارج ختم ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشین گیمز 2026، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کرینگے

متعلقہ خبریں