اہم خبریں

لیگی کارکنان سوگوار، اہم پارٹی رہنما انتقال کر گئے

لیگی کارکنان سوگوار، اہم پارٹی رہنما انتقال کر گئے

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم کے صدر اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے معاون خصوصی سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ نماز جنازہ گزشتہ رات لاہور میں ان کی رہائش گاہ ڈیفنس میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام، وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم ضلعی صدر مسلم لیگ ن رحیم یار خان، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری کے بڑے صاحبزادے، اصغر خان لغاری اور عون لغاری کے بڑے بھائی اور سابق وفاقی وزیر ارشد خان لغاری کے بھانجے تھے۔ مقتول نے گزشتہ الیکشن پی پی 267 صادق آباد سے پارٹی ٹکٹ پر لڑا تھا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صفدر لغاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں اظہر خان لغاری اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ‌پنجاب نے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیں‌:بجلی کے بلوں سے نجات؟ خصوصی سولر اسکیم کی تفصیلات جانیے

متعلقہ خبریں