اہم خبریں

ووٹنگ کا وقت ختم، انتخابی معرکے کا فیصلہ کن مرحلہ شروع

ووٹنگ کا وقت ختم، انتخابی معرکے کا فیصلہ کن مرحلہ شروع

اسکردو (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔

گلگت بلتستان کے انتخابات میں کل 403 امیدواروں نے حصہ لیا، انتخابات میں 396 مرد اور 8 خواتین امیدواروں نے حصہ لیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے صبح سے ہی مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کا رش رہا اور لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے ختم ہو گیا۔

اسکردو میں غیر متعلقہ افراد کے پولنگ اسٹیشن کے قریب پہنچنے پر ہاتھا پائی ہوئی تاہم پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا جب کہ استور کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کی رفتار سست ہونے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔
مزید پڑھیں‌:گلگت میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حامی آمنے سامنے، ہاتھا پائی اور تلخ کلامی

متعلقہ خبریں