اہم خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مزید کمی

دبئی (اے بی این نیوز)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.94 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 93.09 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 2.50 ڈالر سستا ہوا جس کے قیمت 90.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم ہونے کی امید کو قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا تو پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے، جس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات،دیامر میں دفعہ 144 نافذ

متعلقہ خبریں