اہم خبریں

کوہاٹ یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج، دفاتر کو تالے لگا دیئے، الائیڈ ہیلتھ سائنس کی رجسٹریشن پر وضاحت کا مطالبہ

کوہاٹ (اے بی این نیوز) کوہاٹ یونیورسٹی میں الائیڈ ہیلتھ سائنس پروگرام کی رجسٹریشن کے معاملے پر طلبہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مختلف دفاتر کو تالے لگا دیے۔ طلبہ کا مؤقف ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کالائیڈ ہیلتھ سائنس پروگرام کو رجسٹر کر لیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن یا دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔
May be an image of one or more people and beard
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے تو طلبہ کو واضح طور پر این او سی اور دیگر متعلقہ دستاویزات کیوں فراہم نہیں کی جا رہیں۔ ان کے مطابق مسلسل متضاد بیانات اور غیر واضح صورتحال نے طلبہ کو شدید ذہنی دباؤ اور بے یقینی کا شکار کر دیا ہے۔

No photo description available.

طلبہ نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ فوری طور پر رجسٹریشن سے متعلق تمام حقائق، نوٹیفکیشن اور قانونی دستاویزات منظر عام پر لائے اور اس معاملے پر واضح

 

اور دوٹوک مؤقف اختیار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل ابہام اور ٹال مٹول کا رویہ نہ صرف طلبہ کے مستقبل کو متاثر کر رہا ہے بلکہ یونیورسٹی کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے۔

احتجاجی طلبہ نے خبردار کیا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے،ایران نے جوابی میزائل داغ دیئے

متعلقہ خبریں