اہم خبریں

پنجاب میں 6 ماہ کے دوران 12 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 54 لاکھ سے زائد چالان کیے گئے، جن سے مجموعی طور پر تقریباً 12 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد جرمانے وصول کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ شہریوں کے چالان کیے گئے، جن سے 4 ارب روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔ اسی طرح بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 7 لاکھ 91 ہزار افراد کے چالان کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایک ارب 40 کروڑ روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اوور اسپیڈنگ، سگنل کی خلاف ورزی، غلط پارکنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی سخت کارروائیاں کی گئیں، جن کے تحت 3 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنا، حادثات میں کمی لانا اور شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔
طلبہ کی عدم دلچسپی ،میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی 743 نشستیں خالی رہ گئیں

متعلقہ خبریں