اہم خبریں

سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری،قیمتوں میں بڑی کمی

سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری،قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی (اے بی این نیوز) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 454 ڈالر فی اونس پر آگیا۔مقامی بلین مارکیٹ میں فی تولہ سونا 8600 روپے کم ہو کر 467762 روپے کا ہو گیا۔دس گرام سونا 7373 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد دس گرام سونا 411030 روپے کا ہوگیا۔چاندی کی قیمت 259 روپے کمی کے ساتھ 7894 روپے فی تولہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3,944 روپے اضافے سے 408,403 روپے کا ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،شاہین شاہ آفریدی کے نام ایک اور منفرد اعزاز

متعلقہ خبریں