لاہور (اے بی این نیوز) پاکستانی فاسٹ باؤلر اور کپتان شاہین شاہ آفریدی(Shaheen Shah Afridi) نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بطور کپتان اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے تیسرے کپتان بن گئے۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے آسٹریلوی اوپنر Alex Carey کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر کے یہ تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔
الیکس کیری آف سائیڈ سے باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، جس کے ساتھ ہی شاہین نے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیا۔
اس اعزاز کے ساتھ شاہین آفریدی نے پاکستان کے دو عظیم سابق کپتانوں وسیم اکرم( Wasim Akram) اور وقار یونس (Waqar Younis) کی فہرست میں جگہ بنا لی۔ اس سے قبل وسیم اکرم نے 1993 میں زمبابوے کے خلاف جبکہ وقار یونس نے 2001 میں انگلینڈ کے خلاف بطور کپتان اننگز کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی تھی۔
شاہین آفریدی نے صرف پہلی گیند پر وکٹ لینے تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 36 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی فارورڈ بلاک میدان میں آگیا، بڑا اعلان کر دیا















