پشاور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف بنائے گئے فارورڈ بلاک نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
فارورڈ بلاک کے ممبران کا دوسرا اجلاس پشاور میں ہوا جس میں 20 سے زائد ممبران نے شرکت کی۔ ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ جامع اور قابل عمل حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے بانی چیئرمین سے ملاقات کا اہتمام نہیں کیا جا رہا۔
ناراض اراکین کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر وزیر اعلیٰ سمیت اراکین اسمبلی کے بار بار انتظار کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، پارٹی کی جانب سے شروع کی گئی تحریک اس کی بدنظمی اور غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔
اراکین نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے علیمہ خان کا موقف خوش آئند ہے۔ ارکان کا کہنا تھا کہ جب تک بانی چیئرمین وزیراعلیٰ اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات نہیں کرتے اس وقت تک بجٹ اسمبلی میں پیش نہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں:اب یو کے ویزا خود حاصل کریں، نیا نظام متعارف















