اہم خبریں

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور( اے بی این نیوز)‌ مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر بننے والا موسمی نظام پاکستان میں داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور وسطی پنجاب میں آج موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش متوقع ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 3 جون تک پنجاب کے مختلف شہروں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے( Provincial Disaster Management Authority ) نے الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایم ڈی واسا لاہورغفران احمد( Ghufran Ahmed) نے آپریشنل عملے کو بارش کے دوران فیلڈ میں موجود رہنے اور نکاسی آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی میں اہم تقرری،نئے سیکرٹری اطلاعات مقرر

متعلقہ خبریں