اہم خبریں

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نئے سیکرٹری اطلاعات مقرر، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی میں اہم تقرری،نئے سیکرٹری اطلاعات مقرر

پشاور( اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی (Shaukat Ali Yousafzai) کو پارٹی کا صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی صدر جنید اکبر خان( Junaid Akbar Khan) کی ہدایت پر کیا گیا، جبکہ اس حوالے سے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان (Ali Asghar Khan) کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق شوکت علی یوسفزئی کی تقرری ملک عادل اقبال کی بطور معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تقرری اور پارٹی عہدے سے علیحدگی کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ نئی تقرری کے بعد شوکت علی یوسفزئی صوبائی سطح پر پارٹی کے مؤقف اور تنظیمی امور سے متعلق میڈیا رابطوں کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں‌:علیزے شاہ کی وضاحت، دنانیر مبین کو خود پسند قرار دے دیا

متعلقہ خبریں