ٓپرتھ(نیوزڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل پہنچ کر آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح پر کیک کاٹ کر جشن منایا۔آئرلینڈ کے خلاف گزشتہ روز سنچری اسکور کرنے والی منیبہ علی نے کیک کاٹا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کے اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان ویمن ٹیم آج آرام کے بعد 17 فروری کو ویسٹرن پروونس میں صبح کے وقت پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کا اپنا تیسرا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 19 فروری کو بولینڈ پارک میں کھیلے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔