اہم خبریں

امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری،عباس عراقچی نے بڑی خبر سنا دی

امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری،عباس عراقچی نے بڑی خبر سنا دی

تہران ( اے بی این نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ کسی حتمی نتیجے پر پہنچے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اس وقت جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ محض قیاس آرائی ہے اور ایسی خبروں کو کوئی اہمیت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے کی طرح سٹیو وٹ کوف کے براہ راست پیغامات موصول ہوتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان رسمی بات چیت جاری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے کسی بھی فریق کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور تمام پیغامات وزارت خارجہ کے ذریعے بھیجے یا موصول ہوتے ہیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایران کا ماضی کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا کیونکہ ایک مرحلے پر معاہدے تک پہنچنے کے باوجود امریکا بعد میں اس سے دستبردار ہوگیا۔
مزید پڑھیں‌:ایران میں نئی قانون سازی، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں