اہم خبریں

حکومت کا نیا فیصلہ،سولر سسٹم لگوانا مزید مشکل

اسلام آباد (اے بی این نیوز) آئندہ بجٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع، جس کے بعد عوام کے لیے سولر سسٹم لگانا مشکل ہو جائے گا؟

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ملک میں اشرافیہ کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ پر سخت اعتراض کرتے ہوئے ان کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں سمیت سولر پینلز کو اشرافیہ کی ضرورت قرار دیا ہے۔

جس کے بعد آئندہ بجٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ آئی ایم ایف کی شرط پر سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیر غور ہے جس سے ملک میں سولر سسٹم کی تنصیب مزید مہنگی ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت آئی ایم ایف سے نئے اور طویل المدتی بیل آؤٹ پیکج کے لیے بات چیت کر رہی ہے جس سے حکومت کے پاس ٹیکس نیٹ بڑھانے اور رعایتی چھوٹ ختم کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔
مزید پڑھیں‌:یو اے ای سے بڑی خبر سامنے آگئی،جانیے تفصیلات

متعلقہ خبریں