امریکا (اے بی این نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سمیت کئی دیگر شخصیات کو انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
ویٹی کن سٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ امریکہ میں شہری حقوق کی تحریک مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی جدوجہد سے وابستہ ہے۔
پوپ لیو نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کی رہائی کے بعد ان کے نسل پرستی کے خاتمے کے فیصلے نے تاریخ میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی خواتین نے دنیا کو انسانوں کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کی جن میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو، کولکتہ کی مدر ٹریسا، میری کیوری اور ماریہ مونٹیسوری سمیت کئی بہادر اور انسان دوست خواتین شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:شوبز انڈسٹری سوگوار،معروف اداکار کے گھر کہرام مچ گیا















