ریاض (اے بی این نیوز) حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل سے ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق حج آپریشن کے پہلے روز 22 پروازوں کےذریعے 5237 حاجی وطن واپس پہنچیں گے،پہلی حج پرواز جدہ سے 391 حاجیوں کو لے کر یکم جون کی صبح سیالکوٹ پہنچے گی۔
یکم جون کو پانچ پروازیں اسلام آباد، چار کراچی اور چار ہی لاہور پہنچیں گی،جبکہ ملتان اور سیالکوٹ میں تین، تین پروازیں اتریں گی۔ فیصل آباد میں دو اور کوئٹہ میں ایک حج پرواز کی آمد متوقع ہے۔
حج بعد ازآپریشن کےدوران سرکاری سکیم کےتحت فریضہ حج اداکرنےوالے ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی حجاج کرام کومجموعی طورپر 471 پروازوں کےذریعےوطن واپس لایاجائےگا،اس آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حصہ لیں گی۔
شیڈول کےمطابق حجاج کرام کی واپسی کا یہ مرحلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔
بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان















