لاہور (اے بی این نیوز) عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 31 روپے جبکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 8 روپے 54 پیسے کمی ہوئی۔
پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 2 روپے 86 پیسے کا اضافہ، کسٹم ڈیوٹی 22 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 25 روپے 61 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 277 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 268 روپے 52 پیسے ہوگئی۔
فی بیرل پیٹرول پر پریمیم میں 2.90 ڈالر کا اضافہ، فی بیرل پیٹرول پر پریمیم 17.44 ڈالر سے بڑھ کر 20.34 ڈالر، پیٹرول کی فی بیرل قیمت 144.57 ڈالر سے کم ہوکر 138.08 ڈالر ہوگئی۔
ڈیزل ایکس ریفائنری کی قیمت 322.28 روپے سے کم ہوکر 291.37 روپے، پیٹرول کی فی بیرل قیمت 17.61 ڈالر فی ڈالر، ڈیزل کی فی بیرل قیمت 169.1 ڈالر سے کم ہوکر 151.40 ڈالر ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ حکومت کرے گی، وزیراعظم ریونیو اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی ٹیم کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ حکومت نے لیوی مارجن کی شرح میں اضافہ نہ کیا تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:مسافروں کی آف لوڈنگ کیس،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا















