بیجنگ (اے بی این نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیجنگ میں چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات کی، دونوں شخصیات نے خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں عظیم ہال آف دی پیپل میں منعقدہ شاندار استقبالیہ تقریب کے موقع پر ہوئی۔ اس دوران چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر مختصر گفتگو بھی کی۔
واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں پاکستانی وفد کی اعلیٰ چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سے نعمتیں چھین لی گئیں، خطبہ حج















