اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے 26 تا 31 مئی ملک بھر میں متوقع موسمی صورتحال کا جائزہ پیش کر دیا
ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان
مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ
وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر گرمی کی شدت میں اضافے اور دیگر ممکنہ خطرات کے پیش نظر این ڈی ایم اے قومی سطح پر تیاریوں کو جائزہ لے رہا ہے
این ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے Anticipatory Actions ( پیشگی اقدامات ) شروع کر دیے ہیں تا کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹا جا سکے
این ڈی ایم اے کی ہدایت کے مطابق صوبوں نے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا
ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی تعیناتی ، کولنگ سینٹرز کی تشکیل اور طبی سہولیات کو بہتر بنانا شامل ہے، این ڈی ایم اے
این ای او سی کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر شمالی علاقوں بشمول خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع
سندھ، بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر متوقع
گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث تیزی سے پگھلتے گلیشئرز لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے میں اضافہ کر رہے ہیں
ہنزہ، نگر، گلگت، چلاس، استور، شگر، چترال، کالام، بالائ کوہستان، اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع
شمشال، عطاآباد جھیل، کریم آباد، گلمیت ششکت بالا اور پاسو کے درمیان رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے لیے حساس قرار
شگر ویلی روڈ، سکردو روڈ، دیوسائی روڈ اورشاہرائے قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند ہونے کا خدشہ
تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز اور گلیشیائی جھیلوں کے ٹوٹنے کے باعث درکوٹ، لاشٹ،ریشن، بونی، بد سوات، شسپر، گلگن، ہنارچی، روشن اور کمراٹ کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
شمالی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور تیزی سے پگھلتے گلیشئرز کے باعث پہاڑی ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ۔
ہنزہ، غزر، دیامیر، استور، گھانچے، شگر، چترال، دیر، سوات اور کوہستان کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ
وسطی اور مشرقی سندھ کے علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان موجود رہے گا ان علاقوں میں جیکب آباد، کمبر شہداد کوٹ، دادو جام شورو، خیرپور، سانگھڑ، عمرکوٹ، سکھر، گوٹکی اور میرپور خاص شامل ہیں۔
مغربی اور مشرقی بلوچستان کے علاقے بشمول چاغی، واشوک، خاران، تربت، ڈیرہ مراد جمالی، استا محمد، سبی، لہری، نصیر آباد اور جعفر آباد شدید گرمی کے لپیٹ میں رہیں گے۔
وسطی، شمالی اور مشرقی پنجاب کے علاقے بشمول ملتان،لودھراں، رحیم یار خان، بہاولپور،بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگ، جھنگ، مظفرگڑھ، بھکر، لیہ، لاہور، ساہیوال اور قصور میں گرمی کی شدت میں اضافی متوقع
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات اور پیشگی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے نے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیےشدید گرمی کی لہر کے پیش نظر یونیفارم اور لباس میں ضروری تبدیلی کے حوالے سے بھی ایڈوائزری جاری کر دی
یونیفارم میں ضروری تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری تمام متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی
این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر اس امرکو یقینی بنایا جائے کہ یونیفارم ہلکے رنگ کا اور ڈھیلا ڈھالا ہو۔
ہلکے رنگ کا لباس نسبتا کم گرمی جذب کرتا ہے اور ڈھیلا ڈھالا لباس سانس کے مسائل سے بچاؤ کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو حساس علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت۔
عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خراب موسم میں محتاط رہیں: این ڈی ایم اے
پہاڑی علاقوں کے رہائشی اور سیاح لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
سیاح موسم کی صورتحال سے آگاہ رہیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
عوام مستند معلومات، حفاظتی تدابیر اور آگاہی کے لیے“پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” ایپ سے راہنمائی لیں















