اہم خبریں

ایک ماہ میں پیٹرولیم قیمتوں کا بڑا اتار چڑھاؤ، ڈیزل اب بھی 49 روپے مہنگا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل کیا جاتا رہا، تاہم حالیہ دو بار کمی کے باوجود شہری اب بھی مہنگا پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل خریدنے پر مجبور ہیں۔

دستاویزات کے مطابق حکومت نے ایک ماہ کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تین مرتبہ اضافہ جبکہ دو مرتبہ کمی کی۔ اس عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت مجموعی طور پر 61 روپے 16 پیسے فی لیٹر تک بڑھائی گئی، جبکہ بعد ازاں صرف 11 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق کمی کے باوجود ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اب بھی 49 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ برقرار ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹ، زرعی اور تجارتی شعبوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی کمی سے انہیں کوئی ریلیف نہیں ملا کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب بھی 400 روپے فی لیٹر سے زائد سطح پر موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکہ، ریلوے ٹریک کے پاس آگ بھڑک اٹھی

متعلقہ خبریں