اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل سستا، حکومت نے نئی قیمتیں جاری کر دیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ جمعہ کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ اقدام صارفین کے لیے ریلیف ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں:بجلی صارفین کے لیے 200 یونٹس پر اہم فیصلہ،جانیے مکمل تفصیلات

متعلقہ خبریں