کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے جہاں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 473162 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 456,660 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کمی سے 4 ہزار 508 ڈالر ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:عیدالاضحیٰ تعطیلات بڑھا دی گئیں، نیا شیڈول سامنے آگیا















