لاہور(اے بی این نیوز) لاہور ہائی کورٹ( Lahore High Court) نے پنجاب بھر کی عدالتوں میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے چھٹیوں میں ایک اضافی دن شامل کر دیا ہے۔
ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی۔ اس سے قبل جاری شیڈول میں صرف 27 اور 28 مئی کو تعطیلات مقرر کی گئی تھیں، تاہم ملازمین اور سائلین کی سہولت کے پیش نظر 26 مئی کو بھی سرکاری تعطیل قرار دے دیا گیا ہے۔
ترمیم شدہ شیڈول لاہور ہائی کورٹ کے پرنسپل سیٹ لاہور سمیت بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی بینچز پر بھی یکساں طور پر نافذ ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کی تمام سول اور سیشن عدالتیں بھی انہی تاریخوں کے دوران بند رہیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری سے جاری کیا گیا، جبکہ 23 دسمبر 2025 کو جاری ہونے والے عدالتی کیلنڈر میں جزوی ترمیم بھی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اہم اشارہ ہے،خواجہ آصف کا بڑا بیان















