دبئی (اے بی این نیوز)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 78 سینٹ مزید بڑھ گئی ہے جس کے بعد قیمت 105.80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 84 سینٹ بڑھنے سے امریکی تیل 99.10 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز برطانوی اور امریکی تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کمی ہوئی تھی، امریکی صدر کے ایران کے بارے میں بیانات سے تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکا کو دوبارہ خبردار کرنے پر قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی ہو رہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے، قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان کو ڈمبولا سکسرز نے اپنا آئیکون پلیئر سائن کرلیا














