اہم خبریں

آج بروز بدھ 20 مئی موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

>br< سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان: استور 14، چلاس 12، بونجی 08، گوپس ، گلگت 07، بگروٹ 05، سکردو02، کشمیر: مظفر آباد) سٹی 04 ، ائیرپورٹ 03 )، خیبر پختونخوا:کالام ، پٹن 14، دروش 11، چترال ، مالم جبہ 08، سیدو شریف 07، تخت بائی ، کاکول 04، بالاکوٹ 03، لوئر دیر، دیر اور پاڑاچنار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ >br< آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو48،نورپور تھل اور شہید بینظیر آبادمیں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ منگل (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ۔ مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ20 مئی اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

متعلقہ خبریں