ملتان (نیوزڈیسک)پی ایس ایل 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور کچھ ہی دیر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔پی ایس ایل 8 کے اب تک 2 میچز کھیلے گئے اور دونوں ہی انتہائی سنسنی خیز رہے ہیں۔ آج کے شیڈول میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ایونٹ کا تیسرا میچ کچھ دیر بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں ملتان سلطانز ایک میچ کھیل چکی ہے، جس میں اسے لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایک رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے دوسرے میچ میں جیت کا عزم ظاہر کیا ۔پی ایس ایل سیزن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں۔