اسلام آباد (اے بی این نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ کے ذریعے جمع کرائی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کسی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی کی سزا نہیں سنائی، لہٰذا انہیں تنہائی میں رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے۔
درخواست گزار کے مطابق وکلا کو قانونی مشاورت اور پاور آف اٹارنی پر دستخط کروانے کے لیے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
مزید پڑھیں:کم آمدن والے طبقے کیلئے سستے گھروں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعظم















