تہران (اے بی این نیوز) ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے بعد پہلی بار ایرانی پارلیمنٹ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان کے مطابق یہ اجلاس اتوار کو منعقد ہوگا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پارلیمنٹ کا یہ اجلاس روایتی طریقہ کار کے بجائے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا جائے گا، تاکہ اراکین محفوظ ماحول میں اپنی رائے اور تجاویز پیش کر سکیں۔ اجلاس میں جنگ سے پیدا ہونے والے معاشی اثرات، مالیاتی دباؤ اور معاشی خدشات پر تفصیل سے بات کی جائے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا آخری عوامی اجلاس 16 فروری کو منعقد ہوا تھا جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایسے نازک حالات میں قانون ساز ادارہ دوبارہ متحرک ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اجلاس ملک کی مستقبل کی پالیسیوں اور جنگی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اہم فیصلوں کی بنیاد بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی جاری















