راولپنڈی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے، کچہری چوک Kachehri Chowkمنصوبہ اگلے ہفتے ٹریفک کیلئے کھولے جانے flyover کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی signal-free corridorتعمیر مکمل ہونے کے بعد چوراہے کو مکمل طور پر سگنل فری بنایا جا رہا ہے جس سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
منصوبہ آئندہ ہفتے منگل تک فعال ہونے کی توقع ہے۔ منصوبے پر نومبر 2025 میں کام شروع کیا گیا تھا، جس کے باعث روزانہ ہزاروں شہریوں کو شدید ٹریفک دباؤ اور متبادل راستوں کی مشکلات کا سامنا رہا۔
پٹرول کی قیمت میں ممکنہ اضافہ،فی لٹر کتنا مہنگا ہو گا، نئی قیمت آج رات سے نا فذ العمل ،جا نئے تفصیل
نئے انفراسٹرکچر کے تحت کچہری چوک پر جدید فلائی اوورز اور انڈر پاسز تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ مری روڈ، صدر، اڈیالہ روڈ اور اطراف کے علاقوں میں سفر کرنے والے شہریوں کو بغیر سگنل رکے آمدورفت کی سہولت مل سکے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ ایندھن کے اخراجات اور ٹریفک جام میں بھی واضح کمی آئے گی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افتتاح کے ابتدائی دنوں میں نئے ٹریفک پلان پر عمل کریں تاکہ نظام کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔















