اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف اپنا گھر پروگرام کے تحت پیکج کا اعلان آج کریں گے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت پیکیج کا اعلان آج کیا جائےگا۔

اسکیم کےتحت دس مرلہ گھر یا پلاٹ کی خریداری کیلئے بیس سال کیلئے 25 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ دیا جائےگا،پہلے دس سال پانچ فیصد فکسڈ جبکہ اگلے دس نارمل مارک اپ وصول کیا جائے گا۔

25 لاکھ،50 لاکھ،75 لاکھ یا پھرایک کروڑ روپےتک قرض حاصل کیاجاسکے گا،پہلے 10 برس میں 5 فیصد فکسڈ مارک اپ،اگلے 10 برس میں نارمل مارک اپ ہوگا،25 لاکھ قرض لینے والوں کو ماہانہ 16 ہزار 499 روپےقسط ادا کرنا ہوگی،50 لاکھ روپےقرض لینےوالے افراد 32 ہزار 997 روپےماہانہ قسط ادا کریں گے 75 لاکھ قرض لینے والوں کی ماہانہ قسط 49 ہزار 497 روپےبنےگی،ایک کروڑ کے قرض پر 65 ہزار 996 روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہو گی۔

قرض لینےکیلئے شناختی کارڈ ہولڈرزکاپہلےسےمقروض نہ ہونا لازم ہے،قرض کی رقم سے 10 مرلہ پلاٹ یا 10 مرلےکابنا ہواگھرخریداجاسکے گا،90 فیصدفنانسنگ حکومتی اسکیم کےتحت اور 10فیصدانفرادی طورپرکرنا ہوگی، اسلامک و کمرشل بینک،مائیکروفنانس یا ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے قرض ملے گا۔

قرض حاصل کرنےکیلئے کوئی فیس یا پیمنٹ سےقبل ادائیگی کرناشرط نہیں ہوگی،اسٹیٹ بینک اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن منصوبےکی مانیٹرنگ کریں گی،قرض لینےکیلئےدرخواست آن لائن دینا ہوگی، ایک ماہ میں حتمی منظوری ہوگی۔

متعلقہ خبریں